+92-91-0000000

Peshawar

وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور خود تیراہ واقعے کی نگرانی کر رہے ہیں,بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے تیراہ واقعے کی وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور خود نگرانی کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ مسلسل متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اوروزیر اعلیٰ نے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھی پشاور طلب کیا ہے، جس میں عمائدین کو سنا جائیگا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے گزشتہ ہفتے بھی آل پارٹیز کانفرنس طلب کی تھی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ فیصل کریم کنڈی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر تے ہوئے کانفرنس کا بائیکاٹ کیا،خیبر پختونخوا حکومت تیراہ واقعے پر انتہائی افسردہ ہے اور حکومت نے جاں بحق افراد کے لیے ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے،خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اورصوبائی حکومت دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...