+92-91-0000000

Peshawar

وزیراعلیٰ کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ایک منظم اور کامیاب جلسہ منعقد ہوا۔انہوں نے تمام کارکنوں کو تاریخی جلسے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اورکہا کہ جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد وزیراعلیٰ اور پوری قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ عوام نے جلسے میں واضح فیصلہ سنادیا کہ اس ملک کا حقیقی لیڈر عمران خان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکن مخالفین کی باتوں پر کان نہ دھریں، کیونکہ انہوں نے بغضِ عمران کی عینک لگا رکھی ہے۔ مینڈیٹ چور حکومت سن لے کہ عمران خان کی رہائی تک عوام چین سے نہیں بیٹھیں گے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ حقیقی آزادی اور عمران خان کی رہائی ہماراحتمی مقصدہے، جعلی حکومت سے نجات ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا جعلی حکومت نے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے حکومت بنائی ہے۔ نااہل اور نالائق حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکالا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کی رہائی اب کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ جلسے میں عوام نے جس تعداد میں شرکت کی اس سے واضح ہوگیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔ جعلی حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں،مینڈیٹ چوری سمیت تمام حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور رہیں گے۔ کئی دہائیوں سے قابض سیاسی مافیا عوامی مقبولیت کھو چکی ہے۔ قابض مافیا سیاست کی آخری سانسیں لے رہی ہے۔