+92-91-0000000

Peshawar

وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر معاوضوں کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کےمشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر معاوضوں کی تقسیم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے 332 شہدائ کے لواحقین میں 664 ملین روپے کے چیکس تقسیم کیے جا چکے ہیں،بونیر کے 171 شہدائ کے لواحقین کو 342 ملین روپے کے چیکس دیے جا چکے ہیں، اسی طرح19.5 ملین روپے کے چیکس زخمیوں میں تقسیم کیے جا چکے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ سیلاب میں مکمل اور جزوی طور پر متاثرہ گھروں کے معاوضوں کی ادائیگی بھی شروع ہو چکی ہے، مکمل تباہ گھروں کے مالکان کو 58 ملین روپے کے چیکس جاری کیے جا چکے ہیں اورجزوی طور پر متاثرہ 39 گھروں کے مالکان کو 14.5 ملین روپے کے چیکس فراہم کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گھروں کے معاوضے کا عمل مزید تیز کیا جائیگا، اور ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے متاثرہ افراد کو فوڈ اسٹامپ کی صورت میں 15 ہزار روپے دیےگئےہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت متاثرہ افراد کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورتمام متاثرہ افراد کو معاوضوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے گیا

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...