وزیراعظم ملک میں موجودہ سیکیورٹی معاملات پر سیاست کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

جعلی وفاقی حکومت دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سنجیدہ نہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

 وزیراعظم ملک میں موجودہ سیکیورٹی معاملات پر سیاست کرتے ہوئے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کی  غیر ذمہ داری کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم میں عدم اعتمادی بڑھ رہی ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اور سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت غیرسنجیدہ بیان بازی سے  ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت پر دہشتگردی کے فروغ کا الزام لگارہی ہے، جعلی فارم 47 سرکار  دہشتگردی جسے اہم قومی مسئلے پر سیاست کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے تو وزیر اعظم کے عزم استحکام کے حوالے سے غیرسنجیدہ بیان نے کنفیوژن پیدا کردی تھی۔  عزم استحکام کے حوالے سے وزیر اعظم کی غیر ذمہ دارانہ بیان کی وجہ سے سیکیورٹی اداروں پر تنقید ہوئی۔  جس کی وجہ سے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں قوم اور اداروں کے عزم اور ارادوں کو نقصان پہنچا ۔  مسلم لیگ ن عوام اور فوج کے درمیان اختلاف اور خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد جعلی سرکار نے ایک بار پر خیبرپختونخوا کے خلاف جھوٹ پر مبنی سیاسی بیان بازی کا نیا سلسلہ شروع کیا۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد جعلی سرکار نے ایک بار پر خیبرپختونخوا کے خلاف جھوٹ پر مبنی سیاسی بیان بازی کا نیا سلسلہ شروع کیا،  وفاقی کابینہ نے الزام لگایا کہ فوج نے جن علاقوں کو کلئیر کئے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے وہاں دوبارہ شدت پسندوں کو آباد کیا، وفاق حکومت ہمیں ثبوت دیں کہ خیبرپختونخوا حکومت نے کہاں پر شدت پسندوں کو آباد کیا ہے ۔  سرحد پار دہشتگردی کو روکنا صوبائی حکومت کی نہیں بلکہ وفاق کی ذمہ داری ہے، وزیر اعظم نے اسمبلی فلور میں غلط بیان دیا کہ خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی نہیں اور وفاق حکومت کی 590 ارب کھا گئے خیبرپختونخوا میں 2014 سے سی ٹی ڈی آپریشنل ہے،  وفاق نے 590 ارب سوات آپریشن کے بعد اخراجات اور نقصانات کے لیے دئیے ۔   جیو فیکٹ چیک نے بھی ثابت کر دیا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی فلور پر خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی اور اعداد شمار پر غلط بیان دیا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے عوام میں غلط فہمیاں پھیلا کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔شہباز شریف اپنے بھائی نوزشریف کی ایما پر فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بغض عمران میں خیبر پختونخوا کی عوام کے خلاف وفاقی حکومت باقاعدہ مہم چلا رہی ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *