نو(9) مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، مشیرن اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

نو(9) مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، مشیرن اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں، لیگی رہنما جوڈیشل کمیشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں، بے جا تنقید کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال کالی ہے۔ مسلم لیگ کی جعلی حکومت خود بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تیار نہیں اور صوبے کے جوڈیشل کمیشن پر بھی تنقید کررہے ہیں۔ عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ 9 مئی کو جواز بناکر مینڈیٹ چور سرکار نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بھی ناکام کوشش کی۔ مخصوص نشستوں کے کیس کی طرح پی ٹی آئی 9 مئی کے کیسز میں بھی سرخرو ہو گی۔ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائیگا، جوڈیشل کمیشن رپورٹ مسلم لیگ ن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، فارم 47 کی جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف ہر حربہ ناکام ہوگیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد جعلی حکومت کو ایک، ایک زیادتی کا حساب دینا ہوگا۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *