+92-91-0000000

Peshawar

میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے  میں کرپشن زیر گردش ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

 مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔مشیر اطلاعات

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ میڈیا میں مریم نواز کے ایک اور منصوبے کی کرپشن زیر گردش ہے۔اطلاعات ہیں کہ ماڈل ریڑھی منصوبے کے ٹھیکے میں منظور نظر افراد کو نوازا گیا ہے، ریڑھی منصوبے میں قومی خزانے کو 50 ملین روپے نقصان پہنچانے کی اطلاعات ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پنجاب میں کوئی بھی منصوبہ کرپشن سے پاک نہیں،جعلی وزیراعلیٰ مریم نواز کرپشن دی ماں بن گئی ہیں مریم نواز نے گزشتہ ایک سال میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔مریم نواز عوام کے ٹیکس کے پیسے کرپشن اور اپنی نااہلی کی نذر کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ہر منصوبے کے آغاز سے پہلے ہی کمیشن اور کرپشن کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ فارم 47 کی جعلی وزیراعلیٰ پنجاب قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہی ہیں. چچا نے وفاق میں جب کہ بھتیجی نے پنجاب میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کیپیسے کرپشن اور کمیشن کی نذر کرنا ظلم ہے۔ کرپشن کیوجہ سے شریف خاندان کو عوام نے بری طرح مسترد کیا ہے مگر اس نے فارم 47 کا سہارا لے کرجعلی حکومت بنائی ہے اور اب عوام کو ایک بار پھر یہ خاندان لوٹ رہا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے جلد ازجلد خاتمے میں ہی ملک وقوم کی بھلائی ہے بصورت دیگر شریف خاندان ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔

“Education Without Discrimination”: KP Distributes Rs. 61 Million in Scholarships to Minority Students

Barrister Dr. Saif reaffirms PTI's commitment to inclusive development...

“Heal Punjab Before Lecturing KP”: Barrister Dr. Saif Slams Maryam Over Pakpattan Child Deaths

KP Advisor exposes Punjab's healthcare collapse as 20 children...

سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...