+92-91-0000000

Peshawar

مقامی خصوصاً دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے صحافی، شفافیت، احتساب اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں, بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

اپر چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے حلف لیا

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مقامی خصوصاً دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے صحافی، شفافیت، احتساب اور عوامی شمولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر تے ہیں۔ وہ اپر چترال ضلعی پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جہاں انہوں نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔ تقریب میں سیکریٹری اطلاعات محمد خالد، ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات حیات شاہ، دیگر سینئر افسران اور ضلع اپر چترال پریس کلب کی نومنتخب کابینہ نے شرکت کی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اپر چترال جیسے دور افتادہ اور پہاڑی اضلاع میں کام کرنے والے صحافی حقیقی معنوں میں جمہوریت کی نچلی سطح کے محافظ ہیں۔ ان کا کام عوام اور ریاست کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ حکومت مقامی پریس کلبوں کو انفراسٹرکچر کی فراہمی اور مالی استحکام کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ نومنتخب عہدیداران نے اس موقع پر پیشہ ورانہ اخلاقیات کی پاسداری، آزادی صحافت کے تحفظ، اور علاقائی مسائل کی دیانتداری سے نمائندگی کا عزم کیا۔ اپر چترال پریس کلب کے صدر محمد علی مجاہد نے مشیر اطلاعات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پریس کلب کو ذمہ دار صحافت کا ایک مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا، جو اپر چترال کے عوام کی حقیقی آواز بنے گا۔ اس موقع پر ضلع اپر چترال پریس کلب کے ارکان نے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی، جو صوبے میں میڈیا کی ترقی کے لیے ان کی انتھک کاوشوں اور حکومت و عوام کے درمیان مؤثر رابطے کے فروغ کے اعتراف کے طور پر پیش کی گئی۔ تقریب کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ نومنتخب کابینہ صحافتی اقدار کی پاسداری، آزادی صحافت کے فروغ اور عوام کی مؤثر نمائندگی جاری رکھے گی۔

“Education Without Discrimination”: KP Distributes Rs. 61 Million in Scholarships to Minority Students

Barrister Dr. Saif reaffirms PTI's commitment to inclusive development...

“Heal Punjab Before Lecturing KP”: Barrister Dr. Saif Slams Maryam Over Pakpattan Child Deaths

KP Advisor exposes Punjab's healthcare collapse as 20 children...

سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...