+92-91-0000000

Peshawar

مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی پیر کلے میں ملک محمد رحمان اور ملک حبیب اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے پشاور سے واپسی پر پیر کلے میں ملک محمد رحمان اور ملک حبیب اللہ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس قاتلانہ حملے میں میران شاہ سے تعلق رکھنے والے ملک محمد رحمان اور ان کے ڈرائیور حافظ کی وفات پر دکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دونوں شہداء کے درجات بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل کے لئے دعا کی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واقعے میں زخمی ملک حبیب اللہ کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہیبیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، صوبائی حکومت نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اورقاتلوں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا