مریم نواز زیر حراست پی ٹی آئی خواتین کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مریم نواز زیر حراست پی ٹی آئی خواتین کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز زیر حراست پی ٹی ائی خواتین کو اذیت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے، صنم جاوید کو پولیس وین میں پیشی کے بہانے لاہور کی سڑکوں پر گھمایا جارہا ہے اور دوپہر کی تپتی دھوپ میں پولیس وین کو گھنٹوں گھنٹوں سڑک پر کھڑے کرکے اذیت دی جارہی ہے۔یہ بات انہوں نے پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز صنم جاوید کو پی ٹی آئی کے ساتھ وفاداری کی سزا دے رہی ہے اور صنم جاوید کو توڑوانے کے لئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے۔بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ مریم نواز کے گھناؤنے حربے پی ٹی آئی خواتین ورکرز کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، عالیہ حمزہ یاسمین راشد اور صنم جاوید سمیت تمام کارکن غیر قانونی طور حراست میں لئے گئے ہیں، ضمانتیں ملنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی کی خواتین کو رہا نہیں کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی ٹائیگریس مریم نواز کی تمام اذیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں، ان بہادر خواتین کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مریم نواز سن لیں کہ وقت کا پہیہ گھومنے میں دیر نہیں لگتا ہے ایک دن ان بہادر خواتین کی جگہ آپ سلاخوں کے پیچھے ہوں گی، پی ٹی آئی کی باہمت خواتین تو ہر اذیت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہیں مگر آپ نہیں کرسکیں گی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *