+92-91-0000000

Peshawar

مریم نواز تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختونخوا کا دورہ کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

مریم نواز تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختونخوا کا دورہ کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کو تعصب کی عینک اتار کر خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ مریم نواز کو وہ تمام منصوبے دیکھادیں گے جسکی بناء پر عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو منتخب کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی سیاسی روایت میں ایک سے زیادہ کسی بھی پارٹی کو موقع نہیں دیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی سفر کی بدولت پنجاب سمیت پورے پاکستان سے مسلم لیگ ن کا صفایا ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اب صرف فارم 47 کے سہارے پر چلنے والی جماعت بن چکی ہے۔ مریم نواز اپنے والد کی روش پر چل کر سپریم کورٹ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے۔  یہ عدلیہ سے اپنے من پسند فیصلے لینے کے عادی ہے آزاد عدلیہ انکی آنکھوں میں کٹھکتی ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز آئین کی ان شقوں کا بھی مطالعہ کریں جیسے ہمیشہ انکے والد اور چچا پامال کررہے ہیں۔

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...