+92-91-0000000

Peshawar

مخصوص نشستوں کے حوالے سے تاریخی فتح کا کریڈٹ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو جاتا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

مخصوص نشستوں کے حوالے سے تاریخی فتح کا کریڈٹ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کو جاتا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدامات کا راستہ سب سے پہلے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے روکا تھا،  انہوں نے خیبر پختون خوا میں مخصوص نشستوں پر امیدواروں کوحلف نہیں لینے دیا۔ ہفتہ کو جاری ایک بیان میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی نےتمام تر پریشر کے باوجود الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کے بعد سپریم کے تاریخی فیصلے نے علی امین گنڈاپور  کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ کیس کے فیصلے میں جتنے عوامل کار فرما تھے اس میں وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کا کردار بہت اہم رہا، الیکشن کمیشن کی تمام غیر آئینی اقدامات کے خلاف وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ڈٹ کر کھڑے ہوئے تھے، انہوں نے آئینی اور قانونی طریقے سے الیکشن کمیشن کے غیر آئینی اقدامات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے خاتمے اور عمران خان رہائی تحریک بھی علی امین گنڈاپور پور خیبرپختونخوا سے بھرپور طریقے سے لیڈ کریں گے۔

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

  پانچ اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ...