مخصوص نشستوں، کیس کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور وفاق اور پنجاب حکومتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مخصوص نشستوں، کیس کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور وفاق اور پنجاب حکومتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں، کیس کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور وفاق اور پنجاب حکومتیں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہیں اور مینڈیٹ چور سرکار پنجاب نے پی ٹی آئی ممبران کو اغوا کرنا بھی شروع کردیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو لاپتہ کر دیا گیا ہے جبکہ مظفر گڑھ میں نا معلوم افراد نے جمشید دستی کے گھر داخل ہو کر ان پر فائرنگ بھی کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ الیکشن سے پہلے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو یرغمال بنایا گیا اور نامعلوم افراد نے ہمارے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوششیں کی لیکن ان تمام غیر آئینی اقدامات اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی نے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ اس وقت پی ٹی آئی پارلیمان میں اکثریتی جماعت بن چکی ہے۔  غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر وفاق میں مینڈیٹ چور سرکار گھر جانے کے لیے تیاری کرلے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *