مادیت کے اس دور میں کردار کی عظمت کے حصول کو اپنا مقصد بنائیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مادیت کے اس دور میں کردار کی عظمت کے حصول کو اپنا مقصد بنائیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے صوبے کے نو جوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ مادیت کے اس دور میں کردار کی عظمت کے حصول کو اپنا مقصد بنائیں اور کردار کی روشنی میں فکر معاش اور دوسرے انسانوں کی بہتری کے لئے جدو جہد کریں انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی زندگیاں مادی تر قی کے حصول کے لئے صرف کیں ان کا نام و نشان آج با قی نہیں رہا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز جناح بیسک سکول اینڈ کالج مانسہرہ میں ایک روزہ مٹرکس یو تھ سمٹ 2024 کے اختتامی سیشن سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔یوتھ سمٹ میں سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ثقافت و سیا حت زاہد چن زیب نے بھی خطاب کیا جب کہ اس موقع پر پرو فیسر’ اکیڈیمیہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے نوجوانو ں پر زور دیا کہ وہ مادیت کے حصار سے نکلیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کو معاشرے کی ترقی کے لئے صرف کریں۔

https://youtu.be/bdHe5z1cXAs

انہوں نے کہا کہ مادیت کے حصار میں بیٹھنے کی بجائے جوان اگر زندگی کے حقیقتوں کو سمجھتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبود کی خاطر جدو جہد کر تے ہو ئے اپنی زندگی گزاریں گے تو ان کا نام رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مصنوعی ذہا نت اے آئی کا یہ دور مادیت کا منطقی نتیجہ ہے انہوں نے کہا کہ دنیانے اے آئی کے شعبہ میں بہت زیادہ ترقی کی ہے اور ہمارے نوجوانوں کو ہر قسم کے چیلنجز کا بہتر طریقہ سے مقابلہ کر نے کے لئے اپنے آپ کو تیار کر نا ہو گا۔حکومت اس سلسلے میں نو جوانوں کو ہر قسم کا تعاون فراہم کر ے گی۔ڈائر یکٹر جناح بیسک سکول اینڈ کالج فیاض احمد خان نے تقریب میں شرکت پر بیر سٹر ڈاکٹر سیف کو سوینیر پیش کیا آخر میں بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے یوتھ سمٹ کے شرکاء میں شیلڈ اور سر ٹیفکیٹ تقسم کئے۔بیر سٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے مٹرکس پاکستان کے بانی و سی ای او حسن نثار کی آٹی ٹی کے شعبہ میں خدمات کو سراہا اور اس شعبہ میں صو بے کے نو جوانوں کو آگے بڑ ھانے میں مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *