+92-91-0000000

Peshawar

لاشوں اور انتشاری سیاست مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے،مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

Share This Post

لاشوں اور انتشاری سیاست مسلم لیگ ن کا وطیرہ رہا ہے،مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں کی لاشیں مسلم لیگ ن کی حکومت میں  گرائیں گئیں تھیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ لاشوں کی سیاست مسلم لیگ ن ہی کا وطیرہ رہا ہے۔ ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں کی لاشیں آپ ہی کی حکومت نے گرائی تھیں۔ انتشاری سیاست بھی مسلم لیگ ہی کا شیوا ہے۔ سپریم کورٹ پر حملہ اور اب ایک پھر سپریم کورٹ کے خلاف زہراگلنا واضح ثبوت ہے۔ جعلی فارم 47 حکومت عزم استحکام اور بنوں واقعے پر سیاست چمکارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں ہے، سیکورٹی جیسے اہم معاملات سیاست کے نذر کرنا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ جعلی حکومت عمران خان اور پی ٹی آئی کی بڑھتی مقبولیت سے خائف ہیں۔ اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عمران خان اور پی ٹی آئی کو عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عطا تارڑغیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے جعلی حکومت کو موجودہ حالات سے بری الذمہ قرار دینے کی کو شش کررہے ہیں اورجعلی حکومت کے وزراء بداحواسی میں کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...