فیصل کریم کنڈی مردے گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،بیرسٹر سیف

بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل

 عزم استحکام کے حوالے سے  بے بنیاد پروپیگنڈے کی نفی خود وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کی تھی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 فیصل کریم کنڈی مردے گھوڑے میں جان ڈال کر میڈیا میں زندہ رہنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،بیرسٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کی ہے اور نہ دستخط کئے ہیں، کسی بھی آپریشن سے پہلے پارلیمنٹ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہمارا ہی مطالبہ ہے، تین بار شکست خوردہ شخص الٹے سیدھے بیانات دے کر میڈیا کی توجہ چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل کریم کنڈی نے علی امین سمیت تینوں بھائیوں سے باری باری الیکشن میں بدترین شکست کھا کر ہیٹرک مکمل کی ہے، گورنر صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بے بنیاد بیان دینے سے پہلے پیپلز پارٹی کا دور ضرور یاد رکھیں، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں امن و امان کی مخدوش صورتحال نے ملک اور صوبے کو دہائیوں پیچھے دھکیلا ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *