فارغ بیٹھے گورنر محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

فارغ بیٹھے گورنر محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گورنر فیصل کریم کنڈی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فارغ بیٹھے گورنر محض میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے خلاف نفرت انگیز بیانات دے رہے ہیں، فارغ  بیٹھے گورنر کی یاداشت بھی بہت کمزور ہے انہیں اتنا بھی یاد نہیں کہ صوبے میں لاقانونیت اس وقت عروج پر تھی جب وفاق اور خیبر پختونخوا میں آپ کی پارٹی کی حکومت تھی۔اپنے  دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تین بار علی امین گنڈاپور سمیت تینوں بھائیوں سے شکست خوردہ شخص12 سال تک مسلسل مسترد اور بے روزگار بیٹھنے کے بعد اب مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں والا جن بن چکے ہیں اب چونکہ وہ فارغ ہیں اسی لئے الٹے سیدھے بیانات سے کام ڈھونڈ رہے ہیں۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کے دور حکومت میں تو پشاور سے ڈی آئی خان سفر کرنا ممکن نہیں تھا،فیصل کریم کنڈی وہ دن بھول گئے جب وہ خود ڈی آئی خان سے پشاور کا سفربراستہ اسلام آباد کیا کرتے تھے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف  نے کہا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد خیبر پختونخوا میں انوکھے بن بلائے مہمان بن چکے ہیں مگر کم از کم گورنر بغیر دعوت تقریبات میں شرکت کرنے سے پہلے اپنے عہدے کا لحاظ تو رکھیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی سرکار نے فیصل کریم کنڈی کو صرف اور صرف خیبر پختونخوا میں ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کے لئے گورنر کا عہدہ دیا ہے تاہم وہ یہ  جان لیں کہ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور انکی فضول باتوں پر کان تک نہیں دھرتے اور اسی جوش و  جذبے کے  ساتھ خیبر پختونخوا اور یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں رہیں گے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *