+92-91-0000000

Peshawar

عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں ، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پشتو میں کہاوت ہے کہ گدھے کو دُم سے پکڑنے کی کوشش کی جارہی ہے، درباری وزراء پے درپے پریس کانفرنسسز کے ذریعے یہی کچھ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز اپنی جعلی سلطنت کو دُم سے پکڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں تاہم دونوں کے ہاتھوں میں صرف دُم ہی بچی ہے باقی سلطنت تو ہاتھ سے نکل چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ لندن پلان تہس نہس ہوچکا ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عوام لندن بھاگنے والوں پر خصوصی نظر رکھیں کیونکہ اس بار اس بار پلیٹلیس گرنے کے بہانے نہیں چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ فرائی پین سے کپڑے پریس کرنے کا ڈرامہ سیزن بھی شروع ہونے والا ہے، صرف مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد جعلی سلطنت کی بنیادیں ہل گئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلے آنا ابھی باقی ہے، ٹریبونل کے انصاف پر مبنی فیصلوں سے فارم 47 کا سارا کچھا چٹھا کھل جائیگا۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ فارم 47 پر بنی حکومت کی بنیادیں اتنی کمزور ہیں کہ جعلی سلطنت کو چند ماہ کا سہارا بھی نہیں دے سکی۔

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...