+92-91-0000000

Peshawar

عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا،گزشتہ روزملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر جعلی وفاقی حکومت کی ٹانگیں کانپ گئیں،تمام تر فسطائیت کے باوجود پی ٹی آئی نے کامیاب اور پُرامن احتجاج ریکارڈ کرایا اورپنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈے ناکام ہوگئے ہیں اورلاہوریوں نے شریف خاندان کو ان کا اصل سیاسی چہرہ دکھاتے ہوئے شریف خاندان پر ایک بار پھر واضح کردیا ہے کہ اس کا سیاسی مستقبل صرف فارم 47 سے جڑا ہواہے۔ پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب عمران خان کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ اب عمران خان کی دوسری کال کی شدت سے انتظار ہے، احتجاج کی کال موصول ہوتے ہی ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ احتجاجی کال کے بعد جعلی وفاقی اور پنجاب حکومت کے اوسان خطا ہوگئے تھے اور انہوں نے احتجاج کو ناکام بنانے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا قیادت اور ورکرز کی گرفتاری کے علاوہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرنے سے بھی باز نہیں آئیں مگر تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود بھی احتجاج کامیاب ہوا اور عمران خان کے لئے خیبر سے کراچی تک عوام سڑکوں پرنکلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت کچھ بھی کرلے مگر عوام کے دلوں سے عمران خان کو نہیں نکال سکتی کیونکہ عمران خان عوام کے دلوں میں رچ بس چکے ہیں۔

ریسکیو 1122 کی خدمات صرف ضروری نہیں بلکہ قابلِ فخر ہیں،بیرسٹر ڈاکٹرسیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا ریسکیو 1122...

Peace in Khyber Pakhtunkhwa Not Possible Without Dialogue with Afghanistan،Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...