+92-91-0000000

Peshawar

عمران خان اپنے موقف سے بلکل نہیں ہٹے ہیں،اور نہ ہی کسی کی منت سماجت کی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

عمران خان اپنے موقف سے بلکل نہیں ہٹے ہیں،اور نہ ہی کسی کی منت سماجت کی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ عمران خان کے بارے میں احمقانہ بیانات دے رہے ہیں، عمران خان اپنے موقف سے بلکل نہیں ہٹے ہیں،اور نہ ہی کسی کی منت سماجت کی۔ مینڈیٹ کی واپسی، کارکنوں کی رہائی سمیت جمہوریت کی بالادستی پہلے بھی عمران خان کا مطالبہ تھا،اب بھی ہے، عمران خان نے مثبت تنقید کی بات کی، پی ٹی آئی پاک فوج کی بطور ادارہ عزت واحترام کرتا ہے۔

فوج کے خلاف بغاوت پر مبنی بیانات مسلم لیگ ن کا خاصہ ہے۔ اپوزیشن کے بنچوں سے خواجہ آصف کی پاک فوج کے خلاف غلیظ بیانات آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی پاک فوج کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے بھی سب کو یاد ہے۔ مسلم لیگ ن اقتدار میں ہو تو ٹھیک ورنہ اپوزیشن میں یہ جماعت فوج کے خلاف ہر حد تک جاتی ہے۔ مسلم لیگ ن کے درباری وزراء سیاست چمکانے کے لئے کچھ بھی بول دیتے ہیں۔ بنوں واقعے پر عطا تارڑ اور امیر مقام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے عوام اور فوج میں دوری پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی یہ ٹولہ بغض عمران میں اہم قومی معاملات کو بھی داو پر لگاتا ہے۔

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...