+92-91-0000000

Peshawar

شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان کا فرزند حسن نواز لندن میں بھی ٹیکس ڈیفالٹر قرار پایا ہے شریف خاندان اب بین الاقوامی سطح پر بھی ٹیکس چور ثابت ہو رہا ہے۔ لوگ بیرون ملک جا کر اپنے ملک کے لیے نیک نامی کماتے ہیں، مگر یہ ملک کا نام بدنام کر رہے ہیں۔عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، جبکہ شریف خاندان بدنامی کا سبب بن رہا ہے۔ برطانیہ کے سخت قوانین کے باوجود بھی یہ ٹیکس چوری سے باز نہیں آئے آدھا خاندان لندن میں اور آدھا پاکستان میں ٹیکس چوری میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کی وجہ سے پاکستان میں ان کا کاروبار بڑھتا جا رہا ہے، جبکہ دیگر سرمایہ کار دیوالیہ ہو رہے ہیں،شریف خاندان ماضی میں بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہا ہے، اس لیے یہ اس پن کے ماہر ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیکس چوری اور قومی خزانے کو لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرانا انکا وطیرہ ہے۔قومی خزانے کو لوٹ کر لندن اور دیگر ممالک میں جائیدادیں بنائی جا رہی ہیں۔حکمرانی پاکستان میں ہے، مگر جائیدادیں بیرون ملک بنائی جا رہی ہیں۔ ٹیکس چور اور کرپٹ لوگ کبھی بھی قومی یکجہتی میں کامیاب نہیں ہو سکتے اس وقت قوم کرپٹ ٹولے سے نالاں ہے، انکے ہوتے ہوئے قومی یکجہتی ناممکن ہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...