+92-91-0000000

Peshawar

سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں ریلیف وبحالی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں ریلیف وبحالی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد کو بروقت ادائیگی کے لئے ڈیجیٹل ایپ لانچ کر دیا گیا ہے، ڈیجیٹل ایپ کا مقصد شفافیت اور بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، ریلیف اور بحالی سرگرمیوں کے لیے 3 ارب روپے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران 5210 افراد کو بحفاظت نکالا جاچکا ہے، تمام متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں، امدادی سرگرمیوں میں 5 آرمی ہیلی کاپٹر اور ایک صوبائی ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں 6 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں،متاثرہ اضلاع میں 176 ریسکیو مراکز قائم کر دیے گئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ 100 سڑکیں کلیئر کر دی گئی ہیں، ریلیف ائٹم کے 89 ٹرکس سیلاب سے متاثرہ اضلاع پہنچائے گئے ہیں جبکہ مزید ٹرکس بھی آج روانہ کئے جائینگے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 2800 ٹینٹس، 6100 میٹریس، 2700 ہائی جین کٹس اور 4300 کچن سیٹس تقسیم کئے گئے ہیں جن میں 3100 ترپال، 7400 مچھر دانی، 6800 کمبل اور 500 گیس سلنڈرز بھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 289 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں اورابھی تک 822 متعدی امراض کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جنکو بروقت قائم کیمپ میں علاج فراہم کی گئی ہے۔وزیراعلی نے اپنے ایک مہینے جبکہ کابینہ نے 15 دن کی تنخواہیں سیلاب زدگان کو عطیہ کی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ اسمبلی ممبران نے 7 دن، گریڈ 17 سے اوپر افسران نے دو دن جبکہ گریڈ 1 سے 16 سرکاری ملازمین نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کی ہے،

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...