+92-91-0000000

Peshawar

سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے زیادہ ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیرِ اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈآکٹر سیف نے کہاہے کہ سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 300 سے زیادہ ہے۔جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے کے 5 افراد اسکے علاوہ ہیں حادثات میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ 32 افراد تاحال لاپتہ ہے جنکی تلاش جاری ہے۔ میڈیا کے نمائندوں کوتازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ صوبے کے 11 اضلاع کلاوڈ برسٹ اور سیلاب سے متاثر ہوئے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 3817 ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید بتایا کہ 3567 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، 545 ریسکیو اہلکار اور 90 گاڑیاں اور کشتیاں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں سب سے زیادہ 159 افراد بونیر میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ بونیر میں 100 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہے، اسکے علاوہباجوڑ میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 1 لاپتہ ہے، اسی طرح بٹگرام میں 11 افراد کی لاشیں ملی ہے جبکہ 10 افراد لاپتہ ہیں، کل 68 گھروں کو نقصان پہنچا ہے جسمیں 61 کو جزوی جبکہ 7 مکمل تباہ گھر شامل ہیں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دے سکتے ہیں۔

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...