سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قانون، آئین اور جمہوریت کی مزید بالادستی ہوئی ہے، پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قانون، آئین اور جمہوریت کی مزید بالادستی ہوئی ہے، پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قانون، آئین اور جمہوریت کی مزید بالادستی ہوئی ہے، اس تاریخی فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو فوری مستعفی ہونا چاہیئے، پی ٹی آئی مخصوص نشستیں کیس کے تاریخی فیصلے پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردوعمل

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سپریم کے تاریخی فیصلے پر پوری قوم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون، آئین اور جمہوریت کی بالادستی ہے، اس فیصلے نے عمران خان اور پارٹی کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کردی۔ جمعہ کو جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹرسیف کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے ثابت ہوا کہ ہمارا موقف حق و سچ پر مبنی تھا، سپریم کورٹ فیصلے سے ملک میں جاری آئینی بحران کا خاتمہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھی سپریم کورٹ سے آئین اور قانون پر مبنی فیصلوں کی توقع رکھتے ہیں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستیں ملنے سے پارلیمنٹ میں پی ٹی آئی مضبوط ہوگی اور جعلی فارم 47 حکومت کا اپنے فائدے کے لئے آئینی ترامیم کا راستہ بھی رک جائیگا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے الیکشن کمیشن کا منفی کردار مزید عیاں ہوگیا ہے،اس تاریخی فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر کو فوری مستعفی ہونا چاہیئے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *