+92-91-0000000

Peshawar

سولرائزیشن آف ہاؤسز خیبر پختونخوا حکومت کی توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے،بیر سٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیر سٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے ایک اور عوام دوست و فلاحی منصوبے کو عملی جامہ پہنایاہے۔اس منصوبے کے تحت صوبے میں سولرائزیشن آف ہاؤسز سکیم کا باقاعدہ اجرا کیا گیاہے اس کی پہلے مرحلے میں 32,500 گھروں کو سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے جس کے لئے ای بلاٹنگ کے ذریعے شفاف طریقے سے مستحق گھرانوں کا انتخاب مکمل کیا گیا ہے، کل 1 لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو سولر سسٹم دیا جائے گا سولر یونٹ میں سولر پلیٹس، بیٹری، پنکھے اور لائٹس شامل ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ 30 ہزار ضم اضلاع کے گھرانے بھی منصوبے میں شامل ہیں۔اس منصوبے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا یہ توانائی بحران کے حل کی جانب انقلابی قدم ہے،وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارم 47 حکومت کی طرح ہم صرف دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا خیبر پختون خوا کے عوام کو آسانیاں فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان تحریک انصاف روایتی سیاستدانوں کی طرح صرف کھوکھلے دعووں اور اعلانات پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نیاقتدار سنبھالنے کے بعد عوامی منصوبوں پر عملی کام شروع کیا ہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...