سماجی اور سیاسی انصاف کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی ناممکن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

سماجی اور سیاسی انصاف کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی ناممکن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

خیبر پختونخوا میں دہشت گرد کاروائیوں پر مینڈیٹ چور سیاسی بیان بازی کرتے ہیں، مشیر اطلاعات

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 کی حکومت میں پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ پنجاب کے بعد کل بلوچستان میں سفاکانہ کاروائیاں ہوئی جن پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بلوچستان واقعہ کے شہداء کے لئے فی خاندان 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے، منگل کے روز پشاور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ شہباز شریف، زرداری اور راج کماری مریم نواز صرف مذمتیں ہی کرتے رہتے ہیں، ملک میں استحکام اور ریاست کے بچاو کے لئے جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ ضروری ہے، سماجی اور سیاسی انصاف کے بغیر ملکی استحکام اور ترقی ناممکن ہے،انہوں نے کہا کہ امن امان سیاسی استحکام سے مشروط ہے اور سیاسی استحکام عمران خان کی رہائی کے بغیر ناممکن ہے، بلوچستان سمیت تمام شورش زدہ علاقوں میں چوری کے مینڈیٹ کے ساتھ امن بحال کرنا مشکل ہے، خیبر پختونخوا میں دہشت گرد کاروائیوں پر مینڈیٹ چور سیاسی بیان بازی کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ امن امان کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے جسمیں مینڈیٹ چور حکومت مکمل ناکام ہے، دہشت گردی کے خلاف مینڈیٹ چور حکومت کے پاس کوئی ٹھوس منصوبہ بندی نہیں ہے جبکہ امن امان کے مخدوش حالات نے سرمایہ کاری کے راستے بند کئے ہیں،انہوں نے نشاندہی کی کہ پنجاب اور بلوچستان میں دہشت گرد اور کچے کے ڈاکو دھندناتے پھر رہے ہیں. نااہل حکومت عوام کی جان ومال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہے جبکہ مینڈیٹ چور صرف پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *