+92-91-0000000

Peshawar

رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار پر نظر رکھنے کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،یہ کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا دورہ کرکے سرکاری نرخوں اور اشیاء کے معیار کو یقینی بنائیں گی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے گی۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ محکمہ خوراک میں خصوصی شکایات سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے،اشیاء خوردونوش کے حوالے سے کسی بھی شکایت کے لئے عوام ٹال فری نمبر 080037432 پر شکایت کرسکتے ہیں۔ اسی طرح واٹس ایپ نمبر 03451009348 پر بھی شکایات درج کرسکتے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک، فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ صوبے بھر میں گراں فروشوں کے خلاف متحرک رہیں گے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مافیا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جائے گا۔عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت سنجیدہ اقدامات کررہی ہے، وزیر اعلیٰ نے رمضان اور عید پیکج 15 رمضان سے پہلے تمام مستحق افراد تک پہنچانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...