+92-91-0000000

Peshawar

خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تمام تر  تیاریاں مکمل ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

Share This Post

خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تمام تر  تیاریاں مکمل ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود تمام تیاریوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔مشیر اطلاعات

پشاور:اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں احتجاج کی فائنل کال کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود نگرانی کر رہے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے احتجاج کا بھرپور سلسلہ شروع ہوگااور پی ٹی آئی کے عہدیداران و کارکنان سمیت عوام اس میں بھر پور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ فائنل کال جعلی حکومت کے جنازے کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی وفاقی جعلی حکومت کی سیاسی لاش علی امین گنڈاپور دفنائیں گے۔ فائنل کال اتنی شدید ہوگی کہ شاید جعلی راج کماری مریم نواز اور ان کے ابا جنیوا سے واپسی موخر کرکے وہیں رہنے میں عافیت سمجھیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی اور منتخب اراکین کی گرفتاری جعلی حکومت کی فائنل کال سے خواس باختگی ظاہر کرتی ہے۔جعلی حکومت کچھ بھی کرے اس کا آخری وقت آپہنچا ہے۔فائنل کال کے بعد ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوگا اسی طرح ملک کی عدالتوں میں دائر جعلی مقدمات کا خاتمہ اور عمران خان کی رہائی سمیت مینڈیٹ چوروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

The People’s Mandate Cannot Be Censored: Why PTI Still Stands Strong

(Barrister Dr. Muhammad Ali Saif) : In the shadows...

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...