+92-91-0000000

Peshawar

خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن صوبے کا کردار ادا کر رہا ہے،دہشت گردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کامسئلہ ہیاوردہشت گردی کے اس قومی مسئلہ کے حل کے لیے قومی یکجہتی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور داخلہ اس معاملے میں غفلت برتنے کی بجائیاندرونی و بیرونی سطح پردہشت گردی روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں، دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے افغانستان سے بات چیت کرنا ناگزیر ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات کر رہا ہے اور نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت کو بات کرنے دے رہا ہے۔اس وقت خیبر پختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش ہے اور صوبے کے اندر دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں اور خیبر پختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز آئے روز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ افغانستان سے بات چیت کے لیے طے شدہ نکات (ٹی او آرز) وفاق نے سرد خانے میں ڈال دیے ہیں وفاق خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر اس آگ کو پورے ملک تک پھیلنے سے روکے۔مشیر اطلاعات نیوفاق سے کہا کہ وہ دور بیٹھ کر تماشہ دیکھنے کی بجائے دہشت گردی کے خلاف ٹھوس حکمت عملی اپنائے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...