+92-91-0000000

Peshawar

خیبرپختونخوا ایک پرامن اور سیاحت سے بھرپور صوبہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح شندور پہنچے ہیں,بیرسٹر ڈاکٹرسیف

شندور پولو میدان تقریباً 12,000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے، اور دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ ہونے کا اعزاز رکھتا ہے,بیرسٹر ڈاکٹرسیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ شندور پولو میدان 12 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے، اور دنیا کا بلند ترین پولو گراؤنڈ ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔ یہ تاریخی فیسٹیول ہر سال نہ صرف پولو کے شائقین کو راغب کرتا ہے بلکہ پاکستان کے خوبصورت قدرتی مناظر، ثقافتی تنوع اور مقامی روایات کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا ہے۔یہ میلہ علاقائی تہذیب، مہمان نوازی، روایتی کھیلوں اور قدرتی حسن کا حسین امتزاج پیش کرتا ہے، جو سیاحوں کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ بن جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیر کھیل فخر جہاں، سیکرٹری سیاحت بختیار خان، کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر، اور ڈی جی ٹورازم حبیب اللہ عارف بھی موجود تھے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا ایک پرامن اور سیاحت سے بھرپور صوبہ ہے۔ ہم خوش آمدید کہتے ہیں ان تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو جو شندور کے حسن، پولو کے جوش اور مقامی ثقافت کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحت کے فروغ اور ثقافتی سرگرمیوں کے احیاء کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ شندور پولو فیسٹیول اسی وژن کا عملی مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کے اراکین کی موجودگی اس امر کا ثبوت ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ فیسٹیول کے انعقاد میں ضلعی انتظامیہ چترال اپر و لوئر، پولیس، اور دیگر اداروں کا اہم کردار رہا ہے۔فیسٹیول کے پہلے روز چترال کے سرلاسپور اور گلگت بلتستان کے غذر کے درمیان سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جس میں سرلاسپور کی ٹیم نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ فیسٹیول میں تین دن تک چترال اور گلگت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان پولو کے دلچسپ اور سخت مقابلے جاری رہیں گے، جنہیں دیکھنے کے لیے ملک بھر اور بیرون ممالک سے بڑی تعداد میں سیاح شندور پہنچے ہیں۔

“Shameful Sycophancy”: KP Advisor Slams Shehbaz for Nominating Trump for Nobel Peace Prize

Barrister Dr. Saif condemns PM's "subservient diplomacy," calls it...

شہباز شریف کی خوشامدانہ پالیسی ملکی و قومی مفادات کے منافی ہے, بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ...

“No Budget Without Imran’s Approval”: KP Government Draws Line in the Sand

Barrister Dr. Saif warns federal government against "conspiracies" as...

عمران خان سے مشاورت کے بغیر صوبائی بجٹ منظور نہیں ہوگا,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر...