+92-91-0000000

Peshawar

جعلی وفاقی حکمرانوں کی جانب سے ہر پندرہ دن بعد عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی وفاقی حکمرانوں کی جانب سے ہر پندرہ دن بعد عوام پر پٹرول بم گرایا جا رہا ہے، جعلی حکومت نے گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں چار مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ ڈیڑھ ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 30 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔ پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر میڈیا کی خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول سستا جبکہ پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اب مزید مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے، پٹرول مہنگا ہونے سے اشیائے خورد و نوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں 150 روپے فی لیٹر پٹرول پر شور مچانے والے آج کیوں خاموش ہیں؟ عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور جعلی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔انہوں نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کی تمام توجہ عمران خان کو جعلی مقدمات میں جیل میں رکھنے پر مرکوز ہے، عوام کو ریلیف دینا اور سکھ کا سانس دلانا جعلی حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔جعلی حکومت صرف اپنی کرسی بچانے میں مصروف ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ فارم 47 پر مسلط مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے۔ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے مگر جعلی حکمرانوں کو کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ حکمران طبقے کے سرمایہ میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ غریب طبقہ پس رہا ہے۔

Federal Government Must Reconsider Policy on War Against Terrorism, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa on...

وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...