پشاور:وزیر اعلی خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر ڈکٹر سیف نیکہا ہے کہ جعلی وفاقی حکومت عمران خان کو قیدِ تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی یہ جعلی حکومت کی ایک اور ناکام کوشش ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود نہ خاندان اور نہ ہی پارٹی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جا رہی ہے، 26ویں ترمیم نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے, بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاکہ جعلی حکومت نے نظامِ انصاف کو 26ویں ترمیم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے، جعلی حکومت نے عارضی فائدے کے لیے ملک کے عدالتی نظام کو داؤ پر لگا دیا ہے، عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے تمام رہنما ضمیر کے قیدی بنے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے مزید کہا کہ جعلی حکومت عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لیکن ملک کو تباہی کے دہانے پر ضرور پہنچا دیا ہے، عمران خان اپنی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے, نواز شریف اور زرداری کی طرح کوئی ڈیل کر کے ملک سے باہر نہیں جائیں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف جعلی مقدمات بنائیں ہیں۔ جعلی حکومت جعلی مقدمات عدالتوں میں ثابت بھی نہیں کرسکتے ہیں اسلئے بار بار کیسز کو بھی ملتوی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جعلی وفاقی کچھ بھی کرلیں لیکن عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے ہیں عمران خان عوام کے دلوں میں رچ بس چکا ہے۔ عمران خان اپنے قوم کی حقیقی آزادی کی خاطر قید کاٹ رہے ہیں۔ عمران خان کو قوم کی فکر نہ ہوتی تو زرداری اور نوازشریف کی طرح کب کے باہر جا چکے ہوتے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی آخری امید ہے اور وہ دن دور نہیں کہ عمران خان سمیت تمام رہنما باعزت ہوں گے۔