+92-91-0000000

Peshawar

جس حکومت نے پیکا کالے قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

 

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جس حکومت نے پیکا کالے قانون پر میڈیا سے دھوکہ کیا ہے وہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں کیسے مخلص ہوسکتی ہے۔پیکا کے خنجر سے حکومت میڈیا کی گردن اسی طرح کاٹ رہی ہے جس طرح چھبیس ویں ترمیم سے عدلیہ کی گردن کاٹ چکی ہے۔فیک حکومت فیک نیوز کی آڑ میں فیک قانون لا رہی ہے۔حکومت پیکا قانون کے ذریعے میڈیا کو زہر کا ٹیکا لگا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی مذاکراتی کمیٹی کبھی کامیاب نہیں ہوئی جس میں عرفان صدیقی موجود ہوں۔عمران خان اڈیالہ جیل میں آزاد اور شریف خاندان رائیونڈ میں قید ہوچکا ہے کیوں کہ ایون فیلڈ شریف خاندان کے لئے ‘پریزن فیلڈ’ بن چکا ہے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت نے ریاستی اداروں کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوئی ہیں۔ اقتدار کی خاطر سیاسی اشرافیہ ہر حد تک جانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس جعلی حکومت کے جلد ازجلد خاتمے میں ہی ملک و قوم کی عافیت ہے۔

“Shameful Sycophancy”: KP Advisor Slams Shehbaz for Nominating Trump for Nobel Peace Prize

Barrister Dr. Saif condemns PM's "subservient diplomacy," calls it...

شہباز شریف کی خوشامدانہ پالیسی ملکی و قومی مفادات کے منافی ہے, بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات وتعلقات عامہ...

“No Budget Without Imran’s Approval”: KP Government Draws Line in the Sand

Barrister Dr. Saif warns federal government against "conspiracies" as...

عمران خان سے مشاورت کے بغیر صوبائی بجٹ منظور نہیں ہوگا,بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر...