جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردعمل

جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا ردعمل

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر رد عمل میں کہا ہے کہ جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے،محسن نقوی کو چیئرمین کا عہدہ سازشی ٹولے نے مینڈیٹ چوری کے انعام میں دیا تھا، نااہل ٹولے نے کرکٹ کے شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے، محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے اور یہ سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پوری سازشی ٹولے کی ہونا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم اور مریم نواز نے ملک کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے اس لئے ٹیم کی خراب کارکردگی کے ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور وزیراعظم اور محسن نقوی ہیں، محسن نقوی کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ایک پروفیشنل ذمہ دار بندہ ہونا چاہئیے محسن نقوی کو تو پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن سے ہی وقت نہیں ملتا۔انہوں نے واضح کیا کہ نااہل اور کرپٹ حکمران کھیل کے شعبے میں بھی عہدوں کی بندر بانٹ کرتے ہیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ کھیل کے میدانوں کو سیاست سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *