+92-91-0000000

Peshawar

فارم 47 کا جعلی ٹولہ نیویارک کی گلیوں میں ملک کی عزت نیلام کرتا پھر رہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا جعلی ٹولہ نیویارک کی گلیوں میں ملک کی عزت نیلام کرتا پھر رہا ہیان کے ساتھ ایک گمنام خاتون کی آوارہ گردی بھی سب کے لیے سوالیہ نشان ہے، یہ گمنام خاتون قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن کر جعلی ٹولے کے ساتھ دندناتی پھر رہی ہے،  نہ خواجہ آصف اس خاتون کو پہچانتے ہیں نہ دفترِ خارجہ، سب لا علم ہیں،اتنے اہم اجلاسوں میں یہ گمنام خاتون کیسے گھس گئی؟ کسی کے پاس جواب نہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزیدکہا کہ نااہل حکومت نے پورے ملک کی قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، یہی گمنام خاتون فارم 47 کے جعلی ٹولے کے ساتھ طیارے میں بھی موجود تھی، خواجہ آصف ایک غیر جانب دار اینکر کے سامنے آئے تو منہ چھپانے پر مجبور ہوگئے، آئینہ دکھایا گیا تو خواجہ آصف بدحواس ہو گئے، انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کا سہارا لیے خواجہ آصف عمران خان کے خلاف جعلی کیسز بنانے پر کوئی جواب نہ دے سکے۔