+92-91-0000000

Peshawar

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ کی حالیہ رپورٹ نے ہماری موقف کی تائید کردی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ورکنگ گروپ کی حالیہ رپورٹ نے ہماری موقف کی تائید کردی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ قوم کے ساتھ عالمی برادری نے بھی عمران خان کی گرفتاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دی۔  اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری حراست نے دو ٹوک الفاظ میں عمران خان کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہم روز اول سے کہتے رہے کہ بانی پی ٹی آئی پر تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے۔ جعلی فارم 47 سرکار میں انسانی حقوق کی پامالی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی دھڑادھڑ جاری ہے۔  بغض عمران میں سازشی ٹولہ ملکی اور بین الاقوامی دونوں قوانین کو پاوں کے نیچے روند رہے ہیں۔ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی جعلی حکومت کو مہنگی پڑے گی  بیرسٹر سیف نے کہا کہ بین القوامی قوانین کی خلاف ورزی پر عالمی سطح پر ملکی بدنامی ہورہی ہے۔ عمران خان پر مینڈیٹ چور سرکار نے جعلی مقدمات درج کئے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی اور دیگر کارکنان کے خلاف مقدمات فی الفور ختم کیے جائیں۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...