+92-91-0000000

Peshawar

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

 مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا،مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز ہو چکا ہے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ملک بھر میں اس تحریک کی قیادت کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس تحریک کا اختتام جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے پر ہوگا اور تحریک انصاف کے کارکنان خصوصا خواتین پر مظالم کا حساب لیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج مانسہرہ میں سیاسی میدان سجائیگی۔ پی ٹی آئی کارکنان تحریک میں شرکت کرنے کے لیے قافلوں میں مانسہرہ پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر پارٹی رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔ مانسہرہ کے بعد کل پی ٹی آئی اسلام آباد ترنول میں بڑا سیاسی میدان سجائیگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ مانسہرہ اور اسلام آباد جلسوں میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر ہوگا۔

“Education Without Discrimination”: KP Distributes Rs. 61 Million in Scholarships to Minority Students

Barrister Dr. Saif reaffirms PTI's commitment to inclusive development...

“Heal Punjab Before Lecturing KP”: Barrister Dr. Saif Slams Maryam Over Pakpattan Child Deaths

KP Advisor exposes Punjab's healthcare collapse as 20 children...

سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...