الیکشن اور مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی افسوسناک اور شرمناک رہی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

الیکشن اور مخصوص نشستوں کے معاملے میں الیکشن کمیشن کی کارکردگی افسوسناک اور شرمناک رہی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

 چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کے خلاف ذاتی بغض اور عناد پر مبنی مہم چلائی، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمشنر سازشی ٹولے کے تمام غیر آئینی اقدامات کا امین رہا، رجیم چینج کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے پی ڈی ایم کی غیر جمہوری حکومت کے غیر آئینی اقدامات سے صرف نظر کیا گیا،الیکشن کمیشن نے بار بار بڑی ڈھٹائی کیساتھ عدالتی احکامات اور آئینی تقاضوں کو پامال کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں طویل نگران سیٹ اپ اور مسلسل غیر آئینی تسلسل پر آنکھیں بند کی، تاریخ میں پہلی بار خیبر پختونخوا میں دو بار نگراں سیٹ اپ کا قیام عمل میں لایا گیا،الیکشن کمیشن نے ایک غیر آئینی اقدام سے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان سے محروم کیا اور بغیر نشان کے الیکشن میں حصہ لینے پر مجبور کیا، پی ٹی آئی کیساتھ قبل ازانتخابات، انتخابات کے دوران اور بعد میں بھرپور دھاندلی کی گئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے تمام غیرآئینی اقدامات پر آنکھیں بند کی ہوئی تھیں، الیکشن کمیشن کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود عوام نے پی ٹی آئی کو الیکشن میں سرخرو کیا، غیر آئینی اقدامات کے مرتکب چیف الیکشن کمشنر اور ممبران فوری استعفیٰ دیں۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *