آپریشن عزم استحکام کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے مینڈیٹ چور عطاتارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

آپریشن عزم استحکام کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے مینڈیٹ چور عطاتارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عطا تارڑ کے بیانات بذات خود تضادات کا مجموعہ ہیں، عطا تارڑ پہلے غلط بیانی کرتے ہیں اور بعد میں صفائی پیش کرتے ہیں، آپریشن عزم استحکام کے بارے میں غلط بیانی کرنے والے مینڈیٹ چور عطاتارڑ گمراہ کن بیانات دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ مسلم لیگ کی جعلی حکومت عوام اور سیکیورٹی اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرکے مسلم لیگ اپنی جعلی حکومت کو بچانے کی کوشش کررہی ہے، بنوں میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے کامیاب جلسے کے بعد جعلی لیگی رہنما گھبراہٹ میں ایسے بیانات دے رہے ہیں، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں معاملے کو پر امن طریقے سے حل کرکے مینڈیٹ چور لیگی رہنماؤں کے حالات خراب کرنے کی کوششوں کو چکناچور کردیا، امیر مقام تو ڈر اور خوف کی وجہ سے اپنے علاقے میں نہیں آ سکتے۔مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مینڈیٹ چوروں کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں، جعلی فارم 47 اور مینڈیٹ چوروں کے پاس عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ نہیں، سازشی ٹولہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، پی ٹی آئی اس وقت ملک کہ سب سے بڑی پارلیمانی جماعت بن چکی ہے۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *