آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

نواز شریف اور مریم نواز کیمپ شہباز شریف کا دھڑن تختہ چاہتے ہیں،مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

آرٹیکل 6 اور پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے اندرونی خلفشار کا نتیجہ ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:منگل کو جاری بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ اندرونی کشمکش کی غمازی کرتا ہے،مریم نواز شہباز شریف سے اس قسم کے انہونی فیصلے کرواکر اس کے اقتدار کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے میں بھی نواز شریف اور انکی صاحبزادی راج کماری کی چھاپ واضح نظر آتی ہے جسکی وجہ سے عنقریب مسلم لیگ ن کے اندر اقتدار کی لڑائی اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کی ایک قبول سیاسی جماعت کے بارے میں کوئی ذی عقل شخص اس قسم کی بیان بازی اور فیصلہ نہیں کر سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مکمل اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے آج غداری کے مرتکب دوسروں پر غداری کے مقدمات چلانے کی بات کررہے ہیں جبکہ عوام نے 8 فروری کو فیصلہ سنایا ہے کہ کون غدار اور کون محب الوطن ہے الیکشن کے بعد ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک مقبول ترین لیڈر اور پی ٹی آئی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔مشیر اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد سب سے بڑا غدار چیف الیکشن کمشنر ہے، سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے اور ڈان لیکس والے دوسروں کو غدار کہتے ہیں، شریف خاندان کے خون میں غداری رچ بسی ہوئی ہے۔اس وقت آرٹیکل 6 کے سب سے زیادہ مستحق شریف خاندان اور چیف الیکشن کمشنر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو عمران فوبیا ہوگیا ہے، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر جعلی حکومت کو سبکی ہوئی اور اب پی ٹی آئی پر پابندی اور غداری کے معاملے پر پھر سے منہ کی کھانی پڑے گی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *