ڈیتھ سیل میں رکھ کر عمران خان کو توڑنے کے لئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
ڈیتھ سیل میں رکھ کر عمران خان کو توڑنے کے لئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کو توڑنے کے لئے جیل میں ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، مریم نواز اینڈ کو نے ایک سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے اور دوسری طرف عمران خان سے منسوب تزئین و آرائش کمروں کی تصاویر وائرل کرکے ڈرامہ کیا جا رہا ہے جبکہ عمران خان کو صرف ایک کولر فراہم کیا گیا ہے اور اسکا بھی واویلا کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، بغیر کسی نوٹس کے ملاقاتوں کو منسوخ کیا جارہا ہے اور ملاقات کے شیڈول میں غیر ضروری ردوبدل کیا جارہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ نواز شریف تو دن میں چالیس چالیس بندوں سے ملاقات کرتے تھے اور ان کے لئے گھر سے کھانے کا بندوبست کیا جاتا تھالیکن پھر بھی پلٹلیس کا بہانہ بناکر لندن بھاگ گئے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جیل انتظامیہ کو عمران خان کو اذیت دینے کے براہ راست احکامات دے رہی ہیں، مریم نواز سن لیں عمران خان نواز شریف کی طرح لندن بھاگنے والے نہیں، جیل میں عمران خان کی ہمت دیکھ کر نواز شریف پلٹلیس یاد کرکے اپنے آپکو کوستا ہے، بے شرمی سے لندن بھاگنا پھر ڈھٹائی سے واپس آنا نواز شریف جیسا بندہ ہی کرسکتا ہے۔