چین کے وزیر خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملکی ترقی اندرونی سیاسی استحکام کے بغیر ناممکن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

چین کے وزیر خارجہ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملکی ترقی اندرونی سیاسی استحکام کے بغیر ناممکن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

         پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اندرونی سیاسی استحکام کے بغیر ناممکن ہے، اس بات کی تصدیق چین کے وزیر نے بھی اپنے دورہ پاکستان کے دوران کی، دیگر کئی ممالک بھی پاکستان کے سیاسی عدم استحکام پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اندرونی سیاسی استحکام عمران خان کی رہائی کے بغیر ممکن نہیں ہے، جعلی فارم 47 حکومت کا خاتمہ اور مینڈیٹ کی واپسی سارے مسائل کا حل ہے، عمران خان پر جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کرنا ہوگا۔بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ سیاسی استحکام کے بغیر ترقی احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے، وفاقی حکومت کو صوبائی متعصبانہ پالیسیوں کو ترک کرنا ہوگا، خیبر پختونخوا کے ساتھ متعصبانہ سلوک سیاسی عدم استحکام کو فروغ دے رہا ہے، سازشی ٹولے نے صرف عمران خان کے ساتھ ہی نہیں بلکہ پوری قوم کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، اس سازشی ٹولے نے ملکی ترقی داؤ پر لگادی ہے،جعلی حکومت کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا، سازشی ٹولہ قومی مجرمان ہیں قوم ان سے پورا پورا حساب لے گی۔

About The Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *