+92-91-0000000

Peshawar

چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد بارے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد بارے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ فیصلے پر عمل درآمد بارے لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں، چیف الیکشن کمشنر جعلی حکومت سے ہدایات لے رہے ہیں۔ ملک کی موجودہ صورتحال کا سب سے بڑا ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہے، جمہوریت کے قاتل چیف الیکشن کمشنر کو اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا، وقت پر انتخابات نہ کرانا، بلے کا نشان چھیننا، پی ٹی آئی کو لیول پلئنگ فیلڈ اور مخصوص نشستوں سے محروم کرنا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانی ہے، چیف الیکشن کمشنر بغض اور تعصب کی بنیاد پر پی ٹی آئی کے خلاف غیر آئینی اقدامات کررہے تھے، چیف الیکشن کمشنراور ان کا ساتھ دینے والوں کو فوراً اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونا چاہیے، الیکشن کمیشن اور مینڈیٹ چور سرکار کے تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...