پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 حکومت اور ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف سیف
پی ٹی آئی کی عوامی طاقت نے جعلی فارم 47 حکومت اور ایوانوں کو ہلاکر رکھ دیا، بیرسٹر ڈاکٹرسیف سیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد جلسے کے اعلان نے جعلی حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، گزشتہ روز پی ٹی آئی کا جلسہ معطل کرنا ظلم وجبر اور فارم 47 جعلی حکومت کا غیر آئینی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے سے متعلق ہم عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے اگر عدالت آزادانہ فیصلے نہیں کرسکتی اور اپنے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی نہیں بناسکتی تو پھر عوام اپنے فیصلے خود کریگی، ہم عدالت کے پاس گئے اور اب انتظار کررہے ہیں کہ عدالت اپنے ہی حکم پر عملدرآمد کروائے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اگر عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرواسکتی تو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں عوام اسلام آباد کی طرف عنقریب مارچ کریں گے جس کے لیے وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے، اس مارچ کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور خود کریں گے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی اور غاصب حکومت کے خاتمے تک پورے ملک میں مارچ اور جلسے کریں گے، عمران خان اور تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی تحریک، مارچ اور جلسوں سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی ہوگا، یہ تحریک ملک میں حقیقی معنوں میں آئینی و جمہوری قیام تک جاری رہے گی۔