+92-91-0000000

Peshawar

پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹرسیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت 26ویں آئینی ترمیم کی آڑ میں اڈیالہ جیل کے سامنے عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، مریم نواز کی ہدایات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔عدلیہ 26ویں ترمیم کی زنجیروں کو توڑ کر آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔عمران خان کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابل مذمت ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہاکہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ان کا آئینی و قانونی حق ہے۔ملاقات کی بجائے عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دینا عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے واضح کیا کہ مریم نواز اتنا ظلم کریں کہ کل اسے خود برداشت بھی کر سکیں،حواس باختہ حکومت عمران خان کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت کو عمران خان فوبیا ہوگیا ہے اس لیے فسطائیت کا بازار گرم کیا ہوا ہے۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں اور رہمناوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ ملک میں آئین وقانون کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالی روز کا معمول بن چکا ہے انہوں نے عدلیہ سے اپیل کی کہ ملک میں جاری انسانی حقوق کی پامالی اور آئین وقانون کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے۔