پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی ہے،بیرسٹر ڈاکٹر سیف
پشاور:اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی ملاقات کل رات وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوئی جس میں وہ خود بھی ملاقات میں موجود تھے، اس موقع پر وزیراعلیٰ اور منظور پشتین نے امن امان اور خطے کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، منظور پشتین نے 11 اکتوبر کو پشتون قومی عدالت کے حوالے سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، جبکہ وزیراعلیٰ نے صوبائی معاملات اور امن امان کے حوالے سے بات چیت کی، ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے عوام کی جان ومال کی حفاظت اور صوبے کیساتھ امتیازی سلوک کے بارے میں حکومتی اقدامات پر گفتگو کی۔