+92-91-0000000

Peshawar

پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاک فوج نے مشرقی سرحد پر بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔مغربی سرحد پر بھارت کی ”بی ٹیم” دہشت گردوں کو بھی شکست دیں گے،خیبر پختونخوا پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے بھارت کی ”اے” اور ”بی” ٹیموں کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی میں ملوث ہے۔ امن دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اوربھارت کی بی ٹیم کو سر اٹھانے نہیں دیا جائیگا۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اہلکاروں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ خیبر پختون خوا پولیس دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہی ہے۔دہشت گردوں نے گزشتہ روز بھی پشاور میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا، خیبر پختونخوا حکومت دھماکے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ پولیس جوان اپنے سینوں پر گولیاں کھاکر قوم کو دہشتگردوں سے محفوظ بنارہے ہیں پولیس کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگی۔ امن دشمنوں کا خاتمہ قریب ہے پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ادارے اور عوام بھارت کی طرح دہشت گردوں کے خلاف بھی متحد ہیں۔

اقلیتی نوجوان ہماری قومی شناخت کا فخر ہیں,مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف

پشاور:محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا کے...

Minority Youth Are a Source of National Pride, Advisor Information Barrister Saif

Peshawar: A vibrant concluding ceremony of the Minority Youth...

No Formal Negotiations with Federal Government for Imran Khan’s Release, Barrister Saif

Abbottabad: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...