+92-91-0000000

Peshawar

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعووں کا پول کھول دیا، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حالیہ اعترافی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کا مہنگائی پر قابو نہ پانے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف اس جعلی حکومت کے جھوٹے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد اورنگزیب ایک ذمہ دار شخصیت ہیں جنہوں نے حکومت کی اصل حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔ وزیر خزانہ اور وزیراعظم شہباز شریف ایک پیج پر نہیں دکھائی دے رہے، جو حکومتی انتشار اور ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیر خزانہ کے بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو موبائل رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، کیونکہ عوام اب وہ رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو فون کرنا بھی چھوڑ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ میں سودا خریدتے وقت جب یہ رنگ ٹون بجتی ہے توعوام اس کو سن کر اگ بگولہ ہوجاتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت نے عوام کو صرف مایوسی دی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مطالبہ کیا کہ جعلی دعووں کی بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام کو جھوٹے دعوووں اور وعدوں پر مزید ٹرخانا بند کیا جائے