جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں,بیرسٹر ڈاکٹرسیف
پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے عوامی منصوبوں کو اپنے اور اپنے والد کے نام منسوب کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ عوام کے ووٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے، وہ عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے کیسے منسوب کر سکتے ہیں؟ عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اوپر سے سیکھنے کی کوشش بھی نہیں کرتے، انہیں تو لندن کے فلیٹس بھی اپنے نام سے منسوب کرنے کا حق نہیں لندن کے فلیٹس بھی عوام کے ٹیکسوں کی چوری سے بنائے گئے،عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کرنے کے لیے حقیقی عوامی مینڈیٹ اور عوامی خدمت کی تاریخ ضروری ہوتی ہے قوم بخوبی جانتی ہے کہ باپ بیٹی دونوں جعلی فارم 47 پر منتخب ہوئے ہیں، قوم کا اصل ہیرو عمران خان ہے، اور قوم اپنے ہیرو کو پہچانتی ہے، عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، نواز شریف اور مریم نواز نے ایسا کون سا کارنامہ انجام دیا ہے جس پر فخر کیا جا سکے؟ 8 فروری کے انتخابات میں قوم نے نواز شریف کو بری طرح مسترد کیا، پی ٹی آئی کی قید میں موجود رہنما، ڈاکٹر یاسمین راشد نے انہیں شکست دی نواز شریف جعلی فارم 47 کا سہارا لے کر اسمبلی میں پہنچے، عوام کے پیسوں سے بنائے گئے منصوبے اپنے نام سے منسوب کرنا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کو مفت پبلسٹی کی پرانی عادت ہے۔ قوم ان لوگوں کو یاد۔کرتے ہیں جنہوں نے عوام کے لئے کچھ کیا ہو نوازشریف اور مریم نواز نے کرپشن اور عوام کے ٹیکسوں کے پیسے چوری کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے تو پھر کیسے عوامی منصوبوں کو اپنے نام سے منسوب کررہے ہیں۔