+92-91-0000000

Peshawar

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں حکومت خیبرپختو خوا کا ایک اور فلاحی اقدام صحت کارڈ میں مزید پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل

Share This Post

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صحت کارڈ پلس میں مزید چار پیچیدہ بیماریوں کا مہنگا علاج بھی شامل کر دیا ہے۔ جگر، گردے اور بون میرو کی پیوند کاری کا علاج بھی اب بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔اس کے علاوہ آلہء سماعت کی تنصیب کا علاج بھی صحت کارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ مردان سے پائلٹ پراجیکٹ کے تحت او پی ڈی کا آغاز بھی جلد کیا جائے گا۔ جسکے بعد پینل پر موجود تمام ہسپتالوں میں او پی ڈی سروس شروع کی جائیگی۔ صحت کارڈ پلس کے تحت صوبے بھر کے ایک کروڑ چھ لاکھ خاندانوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے جبکہ 2016 سے اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد صحت کی مفت سہولیات سے مستفید ہو چکے ہیں جس پر 108 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں پینل پر موجود 753 اسپتالوں میں خیبر پختونخوا کے عوام کو عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کی مفت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور جلد ہی صحت کارڈ کا دائرہ کار بڑھا کر اس میں دیگر بیماریوں کا علاج بھی شامل کیا جائے گا۔ صحت کارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے ٹول فری نمبر 0800-89898 پر چوبیس گھنٹے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا عمران خان کے وژن کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں فلاحی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ صحت کارڈ صوبائی حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جہاں عوام کو مفت صحت کی

“Education Without Discrimination”: KP Distributes Rs. 61 Million in Scholarships to Minority Students

Barrister Dr. Saif reaffirms PTI's commitment to inclusive development...

“Heal Punjab Before Lecturing KP”: Barrister Dr. Saif Slams Maryam Over Pakpattan Child Deaths

KP Advisor exposes Punjab's healthcare collapse as 20 children...

سوات کے قدرتی آفت پر سیاست کرنے والی مریم نواز پنجاب کے ہسپتالوں پر بھی توجہ دیں،بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر...