+92-91-0000000

Peshawar

نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

Share This Post

پشاور:بلاول بھٹو احتجاج کی بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟مشیر اطلاعات
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر صدر زرداری نے یا تو سندھ کے عوام کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے یا ان کی یادداشت جواب دے گئی ہے انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی دونوں باتوں میں سے ایک کو مانے، دونوں کی ایک ساتھ تردید ممکن نہیں، ہفتے کے روزیہاں پشاور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اگر آصف زرداری کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تو وہ اعلیٰ ترین عہدے پر کیوں براجمان ہیں؟ فوری مستعفی ہوں، صدر زرداری کو اپنی جسمانی اور ذہنی حالت کیوجہ سے خود مستعفی ہونا چاہئیے، انھوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی نہروں کے معاملے پر صرف ووٹ بچانے کی کوشش کر رہی ہے، نہروں کی منظوری خود صدر آصف علی زرداری نے دی، بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ آصف زرداری کی منظوری اور بلاول بھٹو کی مخالفت سمجھ سے بالاتر ہے، پیپلز پارٹی احتجاج کا ڈرامہ رچا کر ووٹ بینک بچانے کی کوشش کر رہی ہے، انھو ں نے یاد دلایا کہ نہروں کا معاملہ سب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف نے اٹھایا تھا، بلاول بھٹو احتجاج کی بجائے اپنے والد سے پوچھیں کہ نہروں کی منظوری کیوں دی؟

Barrister Dr. Saif Slams Federal Government Over PTI Candidate Disqualifications

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

نااہل حکومت، پی ٹی آئی کے اہل امیدواروں کو نااہل قرار دے رہی ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات...

August 5 Will Be a Major Surprise for the Illegitimate Government, Barrister Dr. Saif

Peshawar: Advisor to the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa...

  پانچ اگست جعلی حکومت کے لیے ایک بڑا سرپرائز کا دن ہے، بیرسٹر ڈاکٹر سیف 

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواکے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ...